بھارت ہمیں آزمانا چاہتا ہے تو سوچ لے کہ وہ منہ کی کھائے گا ڈاکٹر فاروق ستار
کشمیر کےمعاملے پرتمام جماعتیں متفق ہیں اور اے پی سی کا پاکستان سے باہر واضح پیغام جانا چاہیے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متفق ہیں اور اے پی سی کا پاکستان سے باہر واضح پیغام جانا چاہیے کہ ہمارا اتحاد غیر متزلزل ہے جب کہ بھارت ہمیں آزمانا چاہتا ہے تو منہ کی کھائے گا۔
اسلام آباد میں پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ہم نے بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی اور سینیٹ اجلاس میں قرار دادیں پیش کیں اور ہمارے لیے خوشی کا موقع ہے ایم کیو ایم پاکستان کی تجویز پر اے پی سی بلائی گئی جب کہ وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے کہا کہ متحدہ کا وفد آنے سے خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتیں متفق ہیں اور اے پی سی کا پاکستان سے باہر بڑا واضح پیغام جانا چاہیے کہ اس معاملے پر ہمارا اتحاد غیر متزلزل ہے جب کہ بھارت ہمیں آزمانا چاہتا ہے تو سوچ لے کہ اسے منہ کی کھانی پڑ ے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارت کشمیریوں کی تحریک آزادی کو طاقت کے زور پر دبا نہیں سکتا، وزیراعظم
فاروق ستار کا کہنا تھا کہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد کرانے پر بھی زور دیا جب کہ امن کو مضبوط بنانا اور اقتصادی استحکام کو یقینی بنانا بھی انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی داخلی سلامتی کےلیے بہت بڑا چیلنج ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں؛ وزیراعظم کی زیر صدارت سیاسی قائدین کا اجلاس
واضح رہے اسلام آ باد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت سیاسی قائدین کا اجلاس ہوا جس میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔