آرمی چیف کا اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا
آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو اسٹرائیک کور کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی۔ ترجمان پاک فوج
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کرکے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے اسٹرائیک کور منگلا کا دورہ کیا جہاں انہوں نے آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا۔ آرمی چیف کو اس دوران اسٹرائیک کور کمانڈر نے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی جب کہ اس موقع پر کور کمانڈر پشاور، کور کمانڈر لاہور، کورکمانڈر گوجرانوالہ اور ڈی جی ملٹری آپریشن بھی شریک تھے۔
دوسری جانب دفاعی تجزیہ کاروں نے آرمی چیف کے دورہ منگلا کور کو انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ ایسے موقع پر آرمی چیف کا منگلا اسٹرائیک کور کا دورہ دشمن کو ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہونے کا پیغام دینا ہے۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق منگلا اسٹرائیک کور پاک فوج کی سب سے اہم اور بڑی کور ہے جس کا کام دشمن کو علاقے میں گھس کر مارنا اور دشمن کے لیے اسٹریٹیجک اہمیت رکھنے والے علاقوں پر قبضہ کرنا ہے۔