اسٹیٹ بینک نے 10 روپے کا سکہ جاری کردیا

پاکستان منٹ نے سکوں کی پہلی 3 کروڑ روپے کی کھیپ اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی۔


ویب ڈیسک October 03, 2016
پاکستان منٹ نے سکوں کی پہلی 3 کروڑ روپے کی کھیپ اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی۔ فوٹو؛ فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کرنسی نوٹ کے بدلے 10 روپے کا سکہ جاری کردیا۔

پاکستان منٹ نے سکوں کی پہلی 3 کروڑ روپے کی کھیپ اسٹیٹ بینک کے حوالے کردی ہے جب کہ مجموعی طورپرا سٹیٹ بینک نے ایک ارب 20 کروڑ روپے کے سکے تیار کرنے کا آرڈر دیا ہے۔ اسٹیٹ بینک کے 16 دفاتر کوکرنسی سکہ جاری کرنے کے بعد اسٹیٹ بینک عوام میں جاری کرے گا۔

پاکستان منٹ کے مطابق 10 روپے کاسکہ سلور اور تانبا کی طرز کا جاری کیا جارہا ہے، فی الحال 10 روپے کے کرنسی نوٹ بھی چلتے رہیں گے اور انہیں ختم کرنے کا اعلان اسٹیٹ بنک بعد میں کرے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔