چین میں رولر کوسٹر کی طرح لٹکتی ہوئی اسکائی ٹرین کا کامیاب تجربہ

اسکائی ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔


ویب ڈیسک October 03, 2016
اسکائی ٹرین 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔ فوٹو؛ فائل

چین میں ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی اسکائی ٹرین کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا جو 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلے گی۔

چین میں ہوا میں لٹکتی اور پٹڑی پر دوڑتی اسکائی ٹرین کا پہلا کامیاب تجربہ کر لیا گیا، ٹرین نے اپنا پہلا سفر 60 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کیا جب کہ اس میں ایک وقت میں 124 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہو گی۔

ٹرین بنانے والی کمپنی کے حکام کا کہنا ہے کہ ٹرین اس لحاظ سے بھی منفرد ہے کہ اس میں لیتھیم بیٹریز کا استعمال کیا گیا ہے، لیتھیم بیٹری کے استعمال کی وجہ سے یہ ٹرین الیکٹریسٹی اور ڈیزل سے چلنے والی ٹرین کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ بہتر کارکردگی دکھا سکتی ہے بلکہ ماحول دوست بھی ہے۔ حکام کےمطابق ٹرین کو مزید کچھ ٹیسٹ ڈرائیونگ کے بعد عوام کے لیے کھول دیا جائے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |