بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر جگہ پکی کرلی

پاکستان کو پہلی پوزیشن برقرار رکھنے کے لئے ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ سیریز میں اچھے رن ریٹ سے شکست دینا ہوگی۔


ویب ڈیسک October 03, 2016
اگر بھارت نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلیتا ہے تو وہ 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلے گا۔ فوٹو: اے ایف پی

بھارتی کرکٹ ٹیم نے مہمان نیوزی لینڈ کو کولکتہ ٹیسٹ میں 178 رنز سے شکست دے کر 3 میچز کی سیریز0-2 سے اپنے نام کرلی جب کہ بھارتی ٹیم نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر اپنی جگہ بھی پکی کرلی۔

کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کا فیصلہ کھیل کو چوتھے روز ہی ہوگیا اور 375 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مہمان نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 197 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی جس کے بعد بھارت کو 3 میچز پر مشتمل سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے جب کہ بھارت نے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر قبضہ جمانے کے لئے اپنی جگہ پکی کرلی تاہم اسے سیریز کے آخری میچ کا انتظار کرنا ہوگا۔

اگر بھارت نیوزی لینڈ کو تیسرے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر سیریز 0-3 سے اپنے نام کرلیتا ہے تو وہ 115 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قبضہ کرلے گا اور اگر سیریز 0-2 سے بھارت اپنے نام کرتا ہے تو اسے 3 پوائنٹس ملیں گے جس کے بعد وہ پہلی پوزیشن پر آجائے گا۔

پاکستان کے پہلی پوزیشن پر رہنے کا واحد راستہ یہ ہے کہ نیوزی لینڈ بھارت کو بڑے مارجن سے تیسرے ٹیسٹ میں شکست دے یا پاکستان ویسٹ انڈیز کو 13 اکتوبر سے شروع ہونے والی 3 میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز میں آؤٹ کلاس کر کے اپنے پوائنٹس میں اضافہ کرے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ رینکنگ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان 111 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے جب کہ ایک پوائنٹ کے فرق سے بھارت 110 پوائنٹس حاصل کر کے دوسرے نمبر پر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |