کمشنر کراچی نے دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا مطالبہ مسترد کردیا

دودھ كی قیمتوں میں تمام فریقین كی رائے جانے بغیر كوئی فیصلہ نہیں كیا جاسكتا، کمشنر کراچی


ویب ڈیسک October 03, 2016
دودھ كی قیمتوں میں تمام فریقین كی رائے جانے بغیر كوئی فیصلہ نہیں كیا جاسكتا، کمشنر کراچی، فوٹو؛ فائل

كمشنر كراچی اعجاز احمد خان نے ڈیری فارمرز كی جانب سے دودھ كی قیمتوں میں اضافے كا مطالبہ مسترد كرتے ہوئے 80 روپے فی لیٹر كی حالیہ قیمت پر فروخت جاری ركھنے كی ہدایت كی ہے۔

ڈیری فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز كے نمائندوں كی جانب سے دودھ كی قیمتوں میں اضافے كی درخواست كے سلسلے میں بلائے گئے ایك اجلاس كی صدارت كرتے ہوئے كمشنر كراچی اعجاز احمد خان نے كہا كہ ڈیری فارمرز كی جائز شكایات كا ازالہ كیا جائے گا تاہم دودھ كی قیمتوں میں تمام فریقین كی رائے جانے بغیر كوئی فیصلہ نہیں كیا جاسكتا۔ انہوں نے كہا كہ دودھ كی قیمتوں كے سلسلے میں آئندہ اجلاس عاشورہ كے فوری بعد منعقد كیا جائے گا جس میں ڈیری فارمرز كو درپیش مشكلات كا جائزہ لیتے ہوئے اتفاق رائے سے كوئی حل نكالا جائے گا۔

اس موقع پر صارفین كے نمائندوں كنزیومر رائٹس پروٹیكشن كونسل اور كنزیومر رائٹس كونسل كی جانب سے قیمتوں میں اضافے كے مطالبے كو مسترد كرتے ہوئے آئندہ موسم گرما كی آمد تك موجودہ قیمت برقرار ركھنے كی سفارش كی گئی۔ كنزیومر رائٹس پروٹیكشن كونسل كے چیئرمین شكیل بیگ نے كہا كہ موسم سرما میں دودھ كی كمرشل طلب میں 50 فیصد كمی واقع ہوتی ہے جب كہ دودھ كی پیداوار میں بھی قدرتی طور پر اضافہ ہوجاتا ہے اس لیے دودھ كی رسد زیادہ اور طلب كم ہوتی ہے لہٰذا ڈیری فارمرز كی جانب سے موسم سرما كی آمد سے قبل دودھ كی قیمتوں میں اضافے كا مطالبہ بلاجواز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں