ویسٹ انڈین کپتان شعیب ملک کے گن گانے لگے
آل راؤنڈر نے بھرپور جوابی حملے سے ہمارے بولرز کا اعتماد متزلزل کردیا،ہولڈر
ویسٹ انڈین کپتان جیسن ہولڈرشعیب ملک کے گن گانے لگے، انھوں نے دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی کامیابی کا کریڈٹ شعیب ملک کو دیدیا،ہولڈر نے کہاکہ صرف 40 رنز پر 2 وکٹیں گرنے کے بعد آل راؤنڈر نے بھرپور جوابی حملے سے ہمارے بولرز کا اعتماد متزلزل کردیا، انھوں نے اننگز میں اہم موقع پربہت زیادہ باؤنڈریز سے میچ کا نقشہ بدلا، دباؤ میں آنے کے بعد ہمارے پیسرز اور اسپنرز اننگز کے آخر تک رنز کا سیلاب روکنے میں ناکام رہے۔
مہمان کپتان نے کہا کہ اہم مرحلے پرسلیمان بین کوبولنگ دینے کا فیصلہ غلط نہیں تھا، اسپنر نے پہلے میچ میں سب سے بہتر کارکردگی دکھائی، ان کی لائن لینتھ بھی خراب نہیں تھی لیکن شعیب ملک نے آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے غیر معمولی بیٹنگ سے چھکوں کی برسات کردی، ہولڈر نے کہا کہ میں بابر اعظم کی صلاحیتوں کو 2 سال قبل ہی جان گیا تھا جب انھوں نے انڈر 19کرکٹ میں ہمارے خلاف شاندار سنچری جڑ دی تھی۔
ان کا کہنا تھا لپ نوجوان بیٹسمین نے کنڈیشنز کے مطابق عمدہ بیٹنگ کی، انھوں نے کہا کہ بڑے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہمیں آخری 20 اوورز میں جارحانہ بیٹنگ کی ضرورت تھی لیکن حریف بولرز نے مشکلات پیدا کردیں،شکست سے ہٹ کر اس میچ میں ہمارے لیے مثبت چیزیں بھی ہیں،الزاری جوزف نے ڈیبیو پر اچھی بولنگ کی،کریگ بریتھ ویٹ بہتر بیٹنگ کرتے دکھائی دیے، براوو اور سموئلز بھی رنز بنا رہے ہیں۔