میچ جیتنے کے بعد ویرات کوہلی ایڈن گارڈنزمیں جھاڑو لگانے لگے

گزشتہ دنوں اس مہم کے دو برس مکمل ہو گئے۔


Sports Desk October 04, 2016
گزشتہ دنوں اس مہم کے دو برس مکمل ہو گئے۔ : فوٹو : فائل

FAISALABAD: نیوزی لینڈ سے میچ جیتنے کے بعد کپتان ویرات کوہلی سمیت دیگر بھارتی کرکٹرز نے ایڈن گارڈنز کولکتہ میں جھاڑو لگائی۔

انہوں نے اسٹیںڈز سے کوڑا کرکٹ بھی اٹھایا، اس کام میں بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر، کوچ انیل کمبلے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں چتیشور پجارا، اجنکیا راہنے اور روہت شرما بھی شریک ہوئے۔

انہوں نے یہ کام 'کلین انڈیا مشن' کے سلسلے میں کیا، جس کی شروعات حکومت نے 2 اکتوبر2014 کی تھی، گزشتہ دنوں اس مہم کے دو برس مکمل ہو گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |