مودی حکومت سرجیکل اسٹرائیک ثابت کرے وزیراعلیٰ دہلی کیجری وال کا چیلنج

پاکستان کہہ رہا ہے کہ سرجیکل آپریشن نہیں ہوا، کیجریوال

پاکستان کہہ رہا ہے کہ سرجیکل آپریشن نہیں ہوا، کیجریوال : فوٹو : فائل

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے سوالات اٹھا کر مودی سرکار کو چیلنج کردیا کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل آپریشن کہاں ہوا۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجری وال نے سوالات اٹھا کرمودی سرکار کو چیلنج کردیا کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل آپریشن کہاں ہوا، کب ہوا، کیسے ہوا، مودی سرکارثابت کر کے دکھائے؟ مودی کے حریف اوردہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال نے مودی کو ایک انتہائی مشکل کام کا چیلنج دے دیا۔


کیجریوال نے کہا کہ پاکستان کہہ رہا ہے کہ سرجیکل آپریشن نہیں ہوا۔ مودی ثابت کرکے دکھائیں کہ آپریشن ہوا ہے، انھوں نے مودی سرکار کو چیلنج کیا کہ وہ بھی غیرملکی میڈیا کو کنٹرول لائن پرلے کرجائے۔

Load Next Story