582 اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے انکم ٹیکس گوشواروں کی تفصیلات طلب
نیب کی طرف سے ایف بی آر کو 368 اراکین پنجاب اسمبلی اور 214 اراکین قومی اسمبلی کے ناموں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہیں
نیب نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 582 اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کرلیں۔
ایکسپریس نیوزکو دستیاب دستاویز کے مطابق احتساب بیوروپنجاب نےخطوط کا جواب نہ دینے پر چیئرمین ایف بی آرکوخط لکھا ہے جس میں نیب کی طرف سے ماضی میں لکھےگئے 4 خطوط کا حوالا دیا گیا ہے اورچیئرمین ایف بی آرسے درخواست کی گئی ہے کہ وہ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پنجاب سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اورصوبائی اسمبلی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور اثاثہ جات کی تفصیلات نیب کو فراہم کی جائیں۔
نیب کی طرف سے ایف بی آر کو 368 اراکین پنجاب اسمبلی اور 214 اراکین قومی اسمبلی کے ناموں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہیں اور کہا گیا ہے کہ ان ارکان اسمبلی کے انکم ٹیکس گوشواروں اور ویلتھ اسٹیٹمنٹس کی کاپیاں قومی احتساب بیوروکو ہنگامی بنیادوں پر درکار ہیں۔