پاک بھارت کشیدگی پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور آگاہ کیا کہ جلد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا، ذرائع


عامر خان October 04, 2016
وزیراعظم نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور آگاہ کیا کہ جلد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا، ذرائع : فوٹو: فائل

وزیراعظم نے مسئلہ کشمیر اوربھارت کی جانب سے سرحدوں پر کشیدگی پیدا کرنے کی صورتحال پر پارلیمنٹ کا مشترکہ ان کیمرہ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ۔اس مشترکہ اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمنٹ کو موجودہ صورتحال سے آگاہ کرے گی۔

اس بات پراتفاق وزیراعظم کی زیرصدارت پارلیمانی قیادت کے مشترکہ اجلاس میں کیا گیا ۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارلیمانی قیادت کے اجلاس میں مختلف رہنماؤں نے رائے دی کہ مسئلہ کشمیر اور بھارت کی جانب سے سرحدوں پر کشیدگی پیدا کرنے کی صورتحال پرپارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے ۔جس میں حکومت اور عسکری قیادت ارکان پارلیمنٹ کو صورتحال پر بریفنگ دیں اور بھارت کے خلاف مشترکہ قرارداد منظورکی جائیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اس تجویز سے اتفاق کیا اور آگاہ کیا کہ جلد پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کیا جائے گا ۔ وفاقی حکومت عسکری قیادت سے مشاورت کے بعد اجلاس کی حتمی تاریخ کا تعین کرے گی ۔

اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمنٹ کوسرحدوں پر کشیدگی کے حوالے سے بریفنگ دیں گے ۔اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ان کیمرہ ہوگا ۔وزیراعظم اس اجلاس میں پارلیمنٹ کومسئلہ کشمیر ،مقبوصہ کشمیر میں بھارتی جارحیت اور سرحدوں پر کشیدگی سمیت بھارتی الزامات کے حوالے سے اقوام متحدہ اور اقوام عالم سے رابطوں اور حکومتی پالیسی پر اعتماد میں لیں گے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اگرضرورت پڑی تو اس صورتحال پر پارلیمانی قیادت کو ان کیمرہ اجلاس میں عسکری قیادت بریفنگ دے سکتی ہے ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں