منی لانڈرنگ کیس برطانوی پراسیکیوشن نے الطاف حسین پر الزامات درست قراردے دیے
اگلے چند دن میں ان افراد کیخلاف کیس عدالت میں لے جا کر ان کا ٹرائل کیا جائے گا، ذرائع
KARACHI:
برطانیہ کی کراؤن پراسیکیوشن سروسز نے منی لانڈرنگ میں متحدہ کے بانی الطاف حسین و دیگر ملزموں کے خلاف اسکاٹ لینڈ یارڈ کے الزامات کو درست قرار دیدیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ کراؤن پراسیکیوشن سروسز کسی بھی وقت الطاف حسین، طارق میر، محمد انور اور سرفراز مرچنٹ کو منی لانڈرنگ میں الزامات ارسال کردے گی۔
ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ پولیس کے پاس ٹھوس شواہد موجود ہیں، ملزموں کو اپناجواب 26 اکتوبر تک جمع کرانا ہوگا۔ منی لانڈرنگ کا کیس لندن کی کراؤن کورٹ میں سنا جائے گا۔ آئی این پی نے نجی ٹی وی کے حوالے سے بتایا کہ کراؤن پراسیکیوشن سروسز نے متحدہ کے بانی اور دیگر افراد کے خلاف شواہد کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے مقدمہ عدالت میں بھجوانے کی سفارش کی ہے۔
ذرائع کے مطابق اسکاٹ لینڈ یارڈ نے کیس عدالت میں لے جانے کے حوالے سے تمام شواہد کراؤن پراسیکیوشن سروسزکو بھجوا رکھے تھے اور قانونی رائے مانگی تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگلے چند دن میں ان افراد کیخلاف کیس عدالت میں لے جا کر ان کا ٹرائل کیا جائے گا۔