عمران کانفرنس میں شرکت کے بجائے نتھیا گلی میں دوستوں کیساتھ سیلفیاں بناتے رہے

وسیم اکرم سے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرہ نے ملاقات کی


INP October 04, 2016
ان سے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرہ نے ملاقات کی : فوٹو : فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے بلائی گئی پارلیمانی رہنماؤں کی اہم کانفرنس میں شرکت کرنے کے بجائے نتھیا گلی میں دوست و احباب سے ملاقات کی۔

گزشتہ روزپاک بھارت کشیدگی کی وجہ سے پارلیمانی رہنماؤں کی اہم کانفرنس ہوئی جس میں عمران خان بھی مدعو تھے مگر وہ کانفرنس میں شرکت کے بجائے نتھیا گلی میں نجی مصروفیات میں لگے رہے اور کانفرنس میں خود جانے کی بجائے شاہ محمود قریشی کو بھیج دیا جب کہ خود گپ شپ لگائی اور سیلفیاں بناتے رہے۔

عمران خان نے نتھیا گلی میں دوست و احباب سے ملاقات کی اور ان سے گپ شپ لگائی، ان سے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرہ نے ملاقات کی، کرکٹر ذاکر خان اور گلوکار سلمان نے بھی نتھیا گلی میں عمران خان سے ملاقات کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں