افغان سیکیورٹی معاملاتپاکستانافغانستان اورترکی کے رہنماؤں کا اجلاس آج ہوگا

اجلاس میں افغانستان میں امن و امان کی صورتحال کے علاوہ سیکیورٹی ایشوز پر بات کی جائے گی۔


ویب ڈیسک December 11, 2012
اجلاس میں افغانستان میں امن و امان کی صورتحال کے علاوہ سیکیورٹی ایشوز پر بات کی جائے گی۔ فوٹو: فائل

BANGALORE:

سیکیورٹی معاملات کے حوالے سے پاکستان افغانستان اور ترکی کے رہنماؤں کا سہہ فریقی اجلاس آج انقرہ میں ہوگا۔


ترکی کے شہر انقرہ میں شروع ہونے والے اس اجلاس میں افغانستان میں امن و امان کی صورتحال کے علاوہ سیکیورٹی ایشوز پر بات کی جائے گی، اس سہہ فریقی اجلاس میں 2014 کے بعد افغانستان میں سیکیورٹی معاملات کا جائزہ لیا جائے گا۔اجلاس میں شرکت کے لئے صدر آصف زرداری فرانس سے انقرہ پہنچیں گے۔


واضح رہے کہ 2014 کے بعد امریکا نے اپنی فوجوں کا افغانستان سے انخلا کا اعلان کیا ہے۔ امریکا کے افغانستان سے جانے کے بعد سیکیورٹی معاملات افغان فوج خود سنبھالے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |