امریکا نے پاکستان کو دہشت گردوں کی سرپرست ریاست قرار دینے کی بھارتی پٹیشن مسترد کردی

پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن قابل قبول نہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس


ویب ڈیسک October 04, 2016
پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن پر دستخط بھی جعلی کئے گئے ہیں، ترجمان وائٹ ہاؤس : فوٹو : فائل

امریکا نے پاکستان کو دہشت گردوں کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینے کی بھارتی آن لائن پٹیشن مسترد کردی ہے۔

لائن آف کنٹرول پر ذلت کا سامنا کرنے کے بعد بھارت کو ایک بار پھر منہ کی کھانی پڑ گئی ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق امریکی کانگریس کے ارکان ٹیڈ پوئے اور دانا روبر ابیکر نے پاکستان کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینے کی پٹیشن جمع کرائی جسے وائٹ ہاؤس نے مسترد کرتے ہوئے اس کا لنک بند کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف آن لائن پٹیشن دائر کی گئی تھی اس پٹیشن پر کئے گئے دستخط بھی مطلوبہ معیار پر پورا نہیں اترتے اور پٹیشن پر جعلی دستخط کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے وائٹ ہاؤس نے پاکستان کودہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دینےکی بھارتی پٹیشن خارج کردی اور اس کا لنک بھی بند کردیا ہے۔ حکام کے مطابق امریکا کو پاکستان کے خلاف بھارتی پٹیشن قبول نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں