چیئرمین پیمرا کا تقرر نہ ہونے پر قائم مقام چیئرمین پیمرا عبدالجبار طلب

پیمرا نے ضابطہ اخلاق بناتے ہوئے جن صحافیوں سے مشاورت کا دعویٰ کیا ہے انہوں نے رابطےسے انکار کردیا ہے۔ حامد میر


ویب ڈیسک December 11, 2012
پیمرا نے ضابطہ اخلاق بناتے ہوئے جن صحافیوں سے مشاورت کا دعویٰ کیا ہے انہوں نے رابطےسے انکار کردیا ہے۔ حامد میر

سپریم کورٹ نے 2 سال سے چیئرمین پیمرا کا تقرر نہ ہونے پر قائم مقام چیئرمین پیمرا عبدالجبار کو کل طلب کرلیا۔

جسٹس جواد ایس خواجہ اور جسٹس خلجی عارف حسین پر مشتمل دو رکنی بینچ نے میڈیا کے ضابطہ اخلاق سے متعلق درخواستوں کی سماعت کی، دوران سماعت صحافی حامد میر نے کہا کہ پیمرا نے ضابطہ اخلاق بناتے ہوئے جن صحافیوں سے مشاورت کا دعویٰ کیا ہے انہوں نے رابطےسے انکار کردیا ہے۔

اس موقع پر ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا عدالتی حکم سے حکومت کے لئے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں جس پر جسٹس جواد ایس خواجہ نے کہا کہ 2 سال سے چیئرمین پیمرا کا تقرر نہیں ہوسکا، قائم مقام چیئرمین یہ ذمہ داری اتنا عرصہ کیسے چلاسکتے ہیں، کیس کی مزید سماعت کل ہوگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |