شام میں شادی کی تقریب کے دوران خودکش حملے میں 22 افراد ہلاک

شادی کی تقریب کے دوران حملہ آور نے ہال میں پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا، حکام


ویب ڈیسک October 04, 2016
شادی کی تقریب کے دوران حملہ آور نے ہال میں پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑالیا، حکام۔ فوٹو : فائل

شام میں شادی کی تقریب میں خودکش حملے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے جنوب مشرقی صوبے حساکھی میں شادی کی تقریب میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعدد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں کئی افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق شادی کی تقریب جاری تھی کہ حملہ آور نے ہال میں پہنچ کر دھماکا کردیا جب کہ ہلاک ہونے والوں میں دولہا اور دلہن بھی شامل ہیں۔پولیس کے مطابق ابھی تک دھماکے کی زمہ داری کسی نے قبول نہیں کی لیکن خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ خود کش حملہ دہشت گرد تنظیم داعش کی کارروائی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں