نوازالدین صدیقی بھی پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑنے کا مشورہ دینے لگے

یہ ملک کا معاملہ ہے اور بھارت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے، نواز الدین صدیقی


ویب ڈیسک October 04, 2016
پاکستان اوربھارت کے درمیان موجودہ صورتحال خاصے کشیدہ اور نازک ہیں، اداکار: فوٹو: فائل

بالی ووڈ انڈسٹری بھی پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کرنے یا نہ کرنے کے حوالے سے ٹکڑوں میں بٹ گئی ہے جہاں کچھ فنکاربھرپورحمایت کرتے نظرآتے ہیں جب کہ کچھ فنکارشدید تنقید اورمخالفت کرتے نظر آتے ہیں۔ فلم بجرنگی بھائی جان میں اپنی بہترین اداکاری سے مشہورہونے والے اداکار نواز الدین صدیقی کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدہ صورتحال کے پیش نظرپاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینا چاہیئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فنکارنوازالدین صدیقی سے پریس کانفرنس کے دوران فلم بجرنگی بھائی جان میں ان کی جانب سے نبھائے گئے کردارکے حوالے سے پوچھا گیا کہ اب وہ اس قسم کا کردارپھرسے نبھائیں گے جہاں ان کے کو اسٹارسلمان خان بھی پاکستان کے فنکاروں کی بھارت میں کام پربھرپورحمایت کررہے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: پاکستانی فنکاروں کو بھارت میں کام کرنے کا حق ہے

نواز الدین صدیقی نے صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان موجودہ صورتحال خاصے کشیدہ اورنازک ہیں جس کے بعد پاکستانی فنکاروں کو بھارت چھوڑ دینا چاہیئے۔ اس پر صحافی کی جانب سے مزید پوچھا گیا کہ ان کے جواب کا مطلب یہ ہے کہ وہ اس فہرست میں شامل نہیں ہیں جو پاکستانی فنکاروں کے بھارت میں کام کی حمایت کررہے ہیں۔ جواب دیتے ہوئے اداکارکا کہنا تھا کہ میری بات کا ہرگزیہ مطلب نہیں ہے کہ میں کس کے ساتھ ہوں یا نہیں تاہم یہ ملک کا معاملہ ہے اور بھارت سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔

واضح ر ہے کہ نوازالدین صدیقی نے فلم "بجرنگی بھائی جان" میں ایک پاکستانی رپورٹرکا کردار نبھایا تھا جو مداحوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں