خضدار کے قریب کوچ اور ٹینکر میں تصادم 10 افراد جاں بحق

کوچ میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ، ریسکیو ذرائع

کوچ میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے۔ ، ریسکیو ذرائع فوٹو: فائل

خضدار کے قریب کوچ اور ٹینکر میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے نمائندے عرفان رانا کے مطابق مسافر کوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی کہ خضدار کے قریب مخالف سمت سے آنے والے ٹینکر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، ریسکیو ذرائع کے مطابق کوچ میں 70 سے زائد مسافر سوار تھے۔

حادثے کے بعد انتظامیہ اور لیویز اہلکاروں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونےوالے افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اسپتال ذرائع کے مطابق کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story