ای سی سی اجلاس میں سی این جی کی قیمتوں سے متعلق سمری پر اتفاق نہ ہوسکا

ای سی سی اجلاس میں سی این جی کی قیمتوں سے متعلق فارمولے اور پالیسی گائیڈ لائن سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔


ویب ڈیسک December 11, 2012
ای سی سی اجلاس میں سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا۔ فوٹو اے پی پی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اوگرا کی سمری پر اتفاق نہ ہوسکا۔

وزیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے نئے فارمولے سے متعلق پالیسی گائیڈ لائن سمیت 16 نکاتی ایجنڈے پر غورکیا گیا تاہم سی این جی کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے اوگرا کی سمری پر اتفاق نہیں ہوسکا جس کے باعث معاملہ موخر کردیا گیا، اجلاس میں ای سی سی نے چینی برآمد کرنے کے طریقہ کار کی بھی منظوری دے دی۔

اجلاس کے بعد ایکسپریس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین اوگرا نے کہا کہ سی این جی ایسوسی ایشن کے ساتھ معاملات طے کرلیے جائیں گے، انہوں نے کہا کہ 13 دسمبر کے اجلاس میں تمام فریقین کو بلایا جائےگا جس میں سوئی گیس حکام بھی شامل ہوں گے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن غیاث پراچہ نے کہا ہے کہ اوگرا نے تسلیم کیا ہے کہ ہم سےگیس کی زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں