قابض بھارتی فوج نے خاتون حریت رہنما آسیہ اندرابی کو حراست میں لے لیا

آسیہ اندرابی کو اشتعال انگیز بیانات کے الزامات پر حراست میں لیا،قابض بھارتی فوج کا الزام


ویب ڈیسک October 04, 2016
آسیہ اندرابی کو اشتعال انگیز بیانات کے الزامات پر حراست میں لیا،قابض بھارتی فوج کا الزام فوٹو: فائل

KARACHI: قابض بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں آزادی کی تحریک کو کچلنے کے لئے کرفیو کے بعد تحریک آزادی کی سرگرم خاتون رہنما آسیہ اندرابی کو حراست میں لے لیا۔

مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی تنظیم دختر ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی کو سیکیورٹی فورسز نے حراست میں لے لیا جن پر وادی میں اشتعال پھیلانے کے الزامات عائد کئے گئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آسیہ اندرابی کو بھارتی فوج نے سری نگر کے علاقے کرالے خود میں ان کی ساتھی فہمیدا صوفی کے ہمراہ گرفتار کیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی آسیہ اندرابی کو پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرانے اور قومی ترانہ پڑھنے کے الزامات میں کئی مرتبہ نظربند کیا جاچکا ہے جب کہ تحریک آزادی کے کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد مقبوضہ وادی میں آزادی کے علمبرداروں کی تحریک شدت اختیار کر گئی جس کی وجہ سے قابض بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار ہے

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں