کوئٹہ میں بس پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کرانی روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے بس پر فائرنگ کی جس میں 30 سے 40 افراد سوار تھے، پولیس


ویب ڈیسک October 04, 2016
کرانی روڈ پر نامعلوم مسلح ملزمان نے بس پر فائرنگ کی جس میں 30 سے 40 افراد سوار تھے، پولیس، فوٹو؛ فائل

کرانی روڈ پر بس پر فائرنگ سے 4 مسافر جاں بحق جب کہ خواتین اور بچوں سمیت متعدد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے علاقے کرانی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے بس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ واقعہ کے بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق بس میں 30 سے 40 افراد سوار تھے جس کےباعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے جب کہ ایف سی اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔