فیئر ٹرائل بل 2012 کثرت رائے سے منظور مسلم لیگ ن کا شدید احتجاج

فیئرٹرائل ایکٹ کے تحت ای میل ،ٹیلی فونک گفتگو اور دیگر الیکٹرانک ڈیٹا مجرموں کے خلاف بطورشواہد استعمال ہو گا۔


ویب ڈیسک December 11, 2012
فیئرٹرائل ایکٹ کے تحت ای میل ،ٹیلی فونک گفتگو اور دیگر الیکٹرانک ڈیٹا مجرموں کے خلاف بطورشواہد استعمال ہو گا۔ ڈیزائن نیبل عبدلسمد

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف نے فیئر ٹرائل بل 2012 کثرت رائے سے منظور کر لیا جس کے دوران مسلم لیگ(ن) نے شدید احتجاج کیا۔

قائمہ کمیٹی برائے قانون وانصاف کی چیئرپرسن نسیم چوہدری نے کارروائی کے دوران اچانک فیئر ٹرائل بل 2012 منظور کرنے کا اعلان کردیا، فیئرٹرائل ایکٹ کے تحت ای میل ،ٹیلی فونک گفتگو اور دیگر الیکٹرانک ڈیٹا مجرموں کے خلاف بطورشواہد استعمال ہو گا،مسلم لیگ (ن) نے بل کی منظوری پر اعتراضات کرتے ہوئے چیئرمین کے رویے پر شدید احتجاج کیا۔

مسلم لیگ (ن) نے بل پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیسے یقین کیا جائے کہ یہ بل صرف دہشتگردوں کے خلاف استعمال ہوگا، اگر کوئی 10 یا 11 سال کا بچہ غلطی سے کوئی ای میل کردیتا ہے تو کیا اس بچے کا بھی ٹرائل کیا جائے گا، مسلم لیگ (ن) نے بل کے لئے جائزہ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی درخواست کی تاکہ بل کا عام شہریوں کے خلاف غلط استعمال روکا جاسکے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں