روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کی سزا میں کمی

ماریا شراپا کو عدالت نے رواں سال جنوری میں 2 سال کی سزا دی تھی جو کم کر کے 15 ماہ کردی گئی ۔


ویب ڈیسک October 04, 2016
ماریا شراپا کو عدالت نے رواں سال جنوری میں 2 سال کی سزا دی تھی جو کم کر کے 15 ماہ کردی گئی ۔ فوٹو: فائل

کھیلوں کی عدالت نے روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کی سزا میں کمی کردی جس کے بعد وہ آئندہ سال ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کھیلوں کی ثالتی عدالت نے روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا کی ڈوپنگ کے خلاف درخواست پر سماعت کرتے ہوئے 2 سال کی سزا کم کر کے 15 ماہ تک کردی جب کہ اس سے قبل عدالت نے رواں سال جنوری میں آسٹریلین اوپن کے دوران ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے پر ان پر 2 سال کی پابندی لگا دی تھی۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں قراردیا کہ ماریا شراپوا نے جان بوجھ کر ادویات استعمال نہیں کی اور تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ ٹینس اسٹار اینٹی ڈوپنگ قوانین کی پاسداری پر یقین رکھتی ہیں اور انہوں نے ارادی طور پر ڈوپنگ کی ادویات نہیں لی۔

دوسری جانب ماریا شراپوا کا کہنا ہے کہ ٹینس سے دور رہنا میرے کیرئیر کے مشکل ترین دن ہیں لیکن جب سزا میں کمی کا عدالتی فیصلہ آیا تو یہ میرا زندگی کا سب سے خوشگوار دن ہے۔

واضح رہے کہ روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا اب تک 35 ڈبلیو ٹی اے سنگل ٹائٹل جیت چکی ہیں جب کہ اپنے کیرئیر کے دوران وہ 36 ملین ڈالر سے زائد رقم کما چکی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں