پاکستان سمیت دنیا بھر میں پہا ڑو ں کا عالمی دن آج منایا جارہا ہے

پاکستان میں دنیا کے 3 عظیم ترین پہاڑی سلسلے قراقرم ، ہمالیہ اورکوہ ہندوکش موجود ہیں

پاکستان میں دنیا کے 3 عظیم ترین پہاڑی سلسلے قراقرم ، ہمالیہ اورکوہ ہندوکش موجود ہیں ، فوٹو : فائل

پہا ڑو ں کا عالمی دن آج منا یا جا رہا ہے،پاکستان میں بھی خوبصورت پہاڑوں کی کمی نہیں ہے۔

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں آج پہاڑو ں کا دن منایا جا رہا ہے ، جس کا مقصد پہاڑوں کا قدرتی حسن برقرار رکھنے کے لئے اقدامات کا شعور اجاگرکرنا ہے۔


پاکستان کی زمین اس قدرتی حسن کی دولت سے مالا مال ہے اور یہاں کے بیشتر پہاڑوں کا شمار دنیا کے خوبصورت پہاڑوں میں ہو تا ہے ، پاکستان میں دنیا کے تین عظیم ترین پہاڑی سلسلے قراقرم ، ہمالیہ اور ہندوکش سے ملتے ہیں۔

پاکستان کو یہ منفرد مقام بھی حاصل ہے کہ یہاں پانچ ایسی بلند چوٹیاں ہیں جو 26 ہزار فٹ سے زائد بلند ہیں ، ان میں دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو اور نویں بلند ترین چوٹی نانگا پربت بھی شامل ہے۔

اسلام آباد میں آ نے والے سیا حو ں کو کوہ ما رگلہ کی کشش اپنی جانب ضرور کھینچتی ہے ، کوہ ما رگلہ کی کشش سے متا ثر سیا حو ں کا ماننا ہے کہ قدرت کی یہ حسین جلوہ گری تما م موسمو ں میں اپنا جا دو جگاتی ہے، وفا قی دارالحکومت کی دلکشی میں بلاشبہ یہاں قدرت کی جلوہ گری بیان کرتے کوہ مارگلہ کی خا ص اہمیت ہے۔
Load Next Story