لاہورہائیکورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست ابتدائی سماعت کیلیے منظور کرلی

درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔


ویب ڈیسک October 05, 2016
درخواست کی سماعت چیف جسٹس لاہورہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کریں گے۔ فوٹو؛ فائل

KARACHI: ہائیكورٹ نے وزیر اعظم نواز شریف كی نااہلی كی درخواست ابتدائی سماعت کے لیے 6 اكتوبر كومقرر كردی۔

لاہورہائیکورٹ کے چیف جسٹس جسٹس منصور علی شاہ درخواست کی سماعت کریں گے۔ پاكستان جسٹس اینڈ ڈیموكریٹك پارٹی كے سردار عمر فاروق نے مدثر چوہدری ایڈووكیٹ سمیت دیگر سینئر وكلاء كی وساطت سے لاہور ہائیكورٹ میں آئینی درخواست دائر كرتے ہوئے وفاقی حكومت، اسپیكر قومی اسمبلی ایاز صادق، وزیر اعظم نواز شریف اور الیكشن كمیشن كو فریق بنایا جس میں وزیر اعظم نواز شریف كی مبینہ طور پر مالی، انتظامی اور صوابدیدی كرپشن پر مشتمل دستاویزات لف كی گئی ہیں۔

درخواست میں كہا گیا ہے كہ نواز شریف آئین كے آرٹیكل 63 كی دفعہ 2 پر پورا نہیں اترتے، نواز شریف نے لندن میں جائیدادیں بنائیں لیكن گواشواروں میں ظاہر نہیں كیں، نواز شریف كی نااہلی كیلئے اسپیكر كو ریفرنس دائر كیا مگر شنوائی نہیں ہوئی بلكہ اسپیكر نے (ن) لیگ كے كاركن كا ثبوت دیتے ہوئے ریفرنس پر اعتراض لگا كر واپس كر دیا۔ درخواست میں استدعا كی گئی ہے كہ ریفرنس مسترد كرنے سے متعلق اسپیكر قومی اسمبلی كا حكم كالعدم قرار كیا جائے اور الیكشن كمیشن كو آئین كے آرٹیكل 63 كی دفعہ 2 كے تحت وزیر اعظم نواز شریف كو نااہل قرار دینے كا حكم دیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔