وکی لیکس کے بانی جولین اسانج کا مزید ایک ملین دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ

رواں برس کے اختتام سے قبل ایک ملین خفیہ دستاویزات جاری کردی جائیں گی


INP October 05, 2016
دستاویزات تین حکومتوں اور امریکی انتخابات سے متعلق ہیں، جولین اسانج۔ فوٹو: فائل

خفیہ دستاویزات عام کرنے والی ویب سائٹ وکی لیکس کے بانی جولین آسانج نے رواں برس کے اختتام سے قبل ایک ملین خفیہ دستاویزات جاری کرنے کا عندیہ دیدیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کے بانی جولین آسانج نے عندیہ دیا ہے کہ رواں برس کے اختتام سے قبل ایک ملین خفیہ دستاویزات جاری کر دی جائیں گی۔

جولین اسانج کے حوالے سے بتایا گیا کہ یہ دستاویزات تین حکومتوں اور امریکی انتخابات سے متعلق ہیں۔ ساتھ ہی آسانج نے اس بات کی تردید کی کہ ان دستاویزات کو جاری کرنے کا مقصد ڈیموکریٹک پارٹی کی طرف سے صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کی ساکھ کو نقصان پہنچانا ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں