لاہور میں صدیق الفاروق کے بیٹے کی پراسرار موت

علی فاروق کی موت قتل بھی ہوسکتی ہے اور خودکشی بھی۔ فی الحال ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، پولیس


News Agencies/Numainda Express October 05, 2016
اہل خانہ میت لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئے۔ فوٹو: فائل

متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق کے بیٹے علی فاروق انتقال کر گئے، علی فاروق کو بے ہوشی کی حالت میں سروسز اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے انتقال کو 4, 5 گھنٹے ہو چکے ہیں۔

علی فاروق کے2 بچے ہیں اور وہ ایس ای سی پی سے وابستہ تھے، تدفین آج (بدھ کو) اسلام آباد میں ہو گی۔

این این آئی کے مطابق 40سالہ علی فاروق کے کمرے کا دروازہ لاک تھا، دستک کے باوجود دروازہ نہ کھلا تو دروازہ توڑ دیا گیا۔ اہل خانہ میت لے کر اسلام آباد روانہ ہو گئے۔

آن لائن کے مطابق موت کا سبب تاحال سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ابھی تفتیش کی جا رہی ہے کہ موت کی وجوہ کیا تھیں،علی فاروق کی موت قتل بھی ہوسکتی ہے اور خودکشی بھی۔ فی الحال ہم کچھ نہیں کہہ سکتے البتہ اہلخانہ کا کہنا ہے علی فاروق کو دل کا دورہ پڑا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں