مسلم لیگ ق نےخواجہ سراؤں کو اسمبلی رکنیت دینے سے متعلق قرارداد جمع کرادی

قرارداد مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی آمنہ الفت نےجمع کرائی۔


ویب ڈیسک December 11, 2012
قرارداد میں کہا گیا کہ خواجہ سراؤں کو معاشرے کا ایک طبقہ سمجھتے ہوئے سیاسی اورآئینی کردار ادا کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

مسلم لیگ(ق) نے خواجہ سراؤں کو اسمبلی کی رکنیت دینے سے متعلق قرارداد پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کرادی۔

قرارداد مسلم لیگ (ق) کی رکن پنجاب اسمبلی آمنہ الفت نےجمع کرائی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ سپریم کورٹ نے خواجہ سراؤں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت کرکے انہیں معاشرے کا حصہ ہونے کا احساس اور خود اعتمادی کا احساس بخشا ہے۔

سپریم کورٹ کے اس فیصلے کے بعد خواجہ سراؤں کو حقوق مانگنے کا حوصلہ ملا، قرارداد میں کہا گیا کہ خواجہ سراؤں کو معاشرے کا ایک طبقہ سمجھتے ہوئے سیاسی اورآئینی کردار ادا کرنے کا موقع دیا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں