اداکارفواد خان کے گھر ننھی پری کی آمد

2005 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکار فواد خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے


ویب ڈیسک October 05, 2016
اداکارکی اہلیہ صدف فواد خان نے لاہورکے اسپتال میں بیٹی کو جنم دیا ہے: فوٹو: فائل

پاکستانی اداکار فواد خان کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

پاکستان میں اپنی شانداراداکاری کے بعد بالی ووڈ میں کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والے اداکارفواد خان آج کل پاک بھارت کشیدگی کے باعث خاصے پریشان ہیں جہاں انہیں بھارتی ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے بھارت میں کام پرشدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے تاہم اب اداکار کے ہاں خوشی کی آمد ہوئی ہے اوروہ بیٹی کے باپ بن گئے ہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستانی اداکار فواد خان پر بھارتی زمین تنگ ہونے لگی

2005 میں شادی کے بندھن میں بندھنے والے اداکارفواد خان کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، ان کی اہلیہ صدف خان نے لاہورکے اسپتال میں بیٹی کوجنم دیا ہے، ان کی اہلیہ اوربیٹی دونوں خیریت سے ہیں، اداکارکا ایک بیٹا آیان بھی جس کی عمر6 سال ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: فواد خان نے مقبولیت میں بالی ووڈ خانز کو پیچھے چھوڑدیا

واضح رہے کہ اداکاراپنی نئی آنے والی فلم "اے دل ہے مشکل" کی شوٹنگ مکمل کرکے 2 ماہ قبل جولائی میں ہی پاکستان واپس آگئے تھے.

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں