اشتعال انگیزتقریرکیس الطاف حسین کے دوبارہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

ملزمان کو 15 اکتوبر تک گرفتار کرکے پیش کیا جائے ، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم

عدالت نے مقدمے کی سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے: فوٹو: فائل

MUMBAI:
اشتعال انگیز تقریر کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بانی ایم کیو ایم الطاف حسین اور فاروق ستار سمیت 5 ملزمان کے ناقبل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیز تقاریر سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما اوراپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار الحسن عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے سماعت کے موقع پر مفرور ملزمان کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایک بارپھربانی ایم کیو ایم الطاف حسین، ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اورسلمان مجاہد بلوچ سمیت دیگررہنماؤں کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : فاروق ستار اور نسرین جلیل کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری


واضح رہے کہ 22 اگست سے قبل ایم کیو ایم کے بانی نے پارٹی کے کارکنوں سے خطاب کے دوران ملک کے اداروں کے خلاف اشتعال انگیز باتیں کی تھیں جس پران سمیت کئی دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے تھے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : ایم کیو ایم قائد سمیت 20 رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Load Next Story