تصادم کی سیاست کرنے والوں کوہوش کے ناخن لینے چاہئیں شہبازشریف
شکست خوردہ عناصر کی جانب سے ذاتی مفادات کی سیاست کسی طور بھی مناسب نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ نفاق اورتصادم کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔
لاہورمیں وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ملک کر درپیش چیلنجز، امن و امان کی مجموعی صورت حال اوردیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عمران خان کی جانب سے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پرشہباز شریف نے کہا کہ مادر وطن کی حفاظت ہمیں سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کا درس دیتی ہے، موجودہ نازک حالات میں نفاق اور انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں، اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کے راستے پر چلنا وقت کا اہم ترین تقاضا ہے، شکست خوردہ عناصر کی جانب سے ذاتی مفادات کی سیاست کسی طور بھی مناسب نہیں، نفاق اور تصادم کی سیاست کرنے والوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں۔