سالگرہ منانے پر دلیپ کمار کا پاکستانیوں کو محبت بھرا سلام

سارا بانو نے پاکستان میں سالگرہ منانے پر پر ستاروں کی ان سے محبت اور پیار کے لئے شکریہ ادا کیا۔


ویب ڈیسک December 11, 2012
سارا بانو نےدیلیپ کمار کے پر ستاروں کی ان سے محبت اور پیار کے لئے ان کا شکریہ ادا کیا۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

برصغیر کے ناموراداکار دلیپ کمار نے اپنی سالگرہ منانے پر پاکستانیوں کو محبت بھرا سلام پیش کیا۔

دی کلچرل ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے زیراہتمام پشاورمیں دلیپ کمار کی سالگرہ منائی گئی، تقریب کے مہمان خصوصی وزیراطلاعات خیبرپختونخوا میاں افتخارحسین تھے جنہوں نے دلیپ کمارکی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

اس موقع پر ممبئی سے ٹیلی فون پر گفتگوکرتے ہوئے دلیپ کمار کی اہلیہ سارا بانو نے سالگرہ منانے پر پرستاروں کی ان سے محبت اور پیار کے لئے شکریہ ادا کیا۔ سارا بانو نے دلیپ کمار کی صحت یابی کے لئے دعاکی اپیل بھی کی، دلیپ کمارنے بھی ٹیلی فون پربات کرتے ہوئے پاکستانیوں کا محبت بھراسلام پیش کیا۔

شہنشاہ جذبات دلیپ کمار آج 90 برس کے ہو گئے، بھارت سمیت دنیا بھر میں ان کے پرستاروں کی طرح پاکستان میں بھی موجود ان کے پرستاروں نے ان کی سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہارکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں