پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہوں عمران خان

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں ہوگی، چیئرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 05, 2016
کرپشن کیخلاف جنگ بہت جلد جیت جاؤں گا ،عمران خان فوٹو: فائل

SYDNEY: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کہتے ہیں کہ وہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پارلیمنٹ کےمشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنےکےفیصلے پر قائم ہوں کیونکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں کوئی نئی بات نہیں ہوگی، اس سے قبل آل پارٹیز کانفرنس میں تحریک انصاف کی شرکت سے کچھ حاصل نہیں ہوا۔

 



 



عمران خان نے مزید کہا کہ نوازشریف منی لانڈرنگ، اثاثےچھپانے اور ٹیکس چوری میں پکڑے گئے ہیں، نواز شریف نے وزیر اعظم ہونےکا اخلاقی جواز کھو دیا ہے، ان کے پاس صرف 2 راستے ہیں، یا تو استعفیٰ دےدیں یا خود کو احتساب کے لئے پیش کردیں۔







دوسری جانب پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ حکومت کا کام تعلیم،صحت اور انصاف دیناہے، عام آدمی کو انصاف نہ ملے تو معاشرہ ناکام ہوجاتا ہے ، حکومت صرف عمارتیں بنانے میں لگی ہوئی ہے، غریب عوام کو تعلیم سے محروم کردیا گیا ہے ، معاشرے میں سب سے بڑا کردار اساتذہ کا ہے، میٹرو بس اورٹرین سے قومیں نہیں بنتیں، انسانوں پر سرمایہ کاری سے قومیں بنتی ہیں، استاد معاشرہ اور قوم بناتا ہے، میرٹ کے بغیر کوئی ادارہ کامیاب نہیں ہوسکتا ۔ ہم خیبرپختونخوا میں اداروں کو مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ امید ہے کہ ہم کرپشن کے خلاف جنگ بہت جلد جیت جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |