حکومتی مدت پوری ہونے پرہی نگراں سیٹ اپ آئے گا چوہدری شجاعت

عمران خان اگر ملک میں تبدیلی لانے کی بات پر قائم رہتے تو کامیاب ہوتے، سربراہ مسلم لیگ (ق)

عمران خان اگر ملک میں تبدیلی لانے کی بات پر قائم رہتے تو کامیاب ہوتے، چوہدری شجاعت فوٹو: فائل

مسلم لیگ (ق) کے صدرچوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی مدت پوری ہونے پرہی نگران سیٹ اپ آئے گا۔


لاہور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ انتخابات وقت پر ہوں گے اور اس میں تاخیر کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے صوبے ضرور بنائے جائیں لیکن اس کا طریقہ کار بھی وضع کیا جائے۔

چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان اگر ملک میں تبدیلی لانے کی بات پر قائم رہتے تو کامیاب ہوتے لیکن انہوں نے عوام میں اپنی ساخت خود اپنے ہاتھوں سے کھودی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پارٹی منشور کے بجائے کارکردگی پر یقین رکھتی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story