اسلام آباد اورپشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت 4.5 اور زمین میں اس کی گہرائی 169 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز

زلزلے کی شدت 4.5 اور زمین میں اس کی گہرائی 169 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلہ کوہ پیما مرکز فوٹو: فائل

اسلام آباد اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد، پشاور، سوات اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جب کہ زلزلے کی شدت 4.5 محسوس کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندو کش کا علاقہ تھا اور زمین میں اس کی گہرائی 169 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔


اس خبر کو بھی پڑھیں: زلزلے سے بچاؤ کی احتیاطی تدابیر

زلزلے کے باعث لوگ خوف و ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کر دیا تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی پنجاب، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
Load Next Story