بجلی کی قیمت میں 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ کمی

بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک پر نہیں ہوگا، نیپرا


ویب ڈیسک October 05, 2016
300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین بھی اس سہولت سے مستفید نہیں ہو سکیں گے۔ فوٹو: فائل

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ سستی کردی ہے۔

نیپرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اگست کے لئے بجلی 2 روپے 56 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے جس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔ بجلی کی قیمت میں کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے جس سے صارفین کو اکتوبرکے بلوں میں 26 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا جائے گا تاہم 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین اس ریلیف سے مستفید نہیں ہوسکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |