تحریک انصاف کےمشترکہ اجلاس میں نہ آنےسے اچھا پیغام نہیں جائےگا خورشید شاہ

عمران خان نے اگر غلطی سے بائیکاٹ کیا ہے تو واپس آ جائیں، خور شید شاہ


ویب ڈیسک October 05, 2016
عمران خان نے اگر غلطی سے بائیکاٹ کیا ہے تو واپس آ جائیں، خور شید شاہ : فوٹو؛ فائل

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنا عمران خان کا اپنا فیصلہ ہے لیکن تحریک انصاف کے نہ آنے سے کوئی اچھا پیغام نہیں جائے گا۔

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کاکہنا ہے کہ ہمارے مطالبے پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہو رہا ہے، کشمیر کے مسئلے پر دنیا کو یکجہتی کا پیغام دینا ہے اور پاکستانی قوم کشمیر کے مسلے پر مضبوط طریقے سے کھڑی ہے۔ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت نہ کرنا عمران خان کا اپنا فیصلہ ہے مگر سوالیہ نشان ضرور ہے کیونکہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا مطالبہ مل کر کیا تھا تاہم عمران خان نے اگر غلطی سے بائیکاٹ کیا ہے تو واپس آ جائیں۔

خورشید شاہ نے کہا کہ عمران خان کو اجلاس میں آنا چاہیے، اپنا موقف دینا چاہیے اور بارڈر پار میسج دینا چاہیے کیونکہ یہ (ن) لیگ، پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کا ذاتی مسئلہ نہیں جب کہ تحریک انصاف کے نہ آنے سے بارڈر پار کوئی اچھا پیغام نہیں جائے گا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت پر پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہورہا ہے جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمران خان نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا بایئکاٹ کیا ہوا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں