آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں سعید اجمل پہلی پوزیشن پر براجمان

آل راؤنڈر کیٹیگری میں شین واٹسن پہلی،محمد حفیظ دوسری،کرس گیل تیسری، مارلن سیموئلز چوتھی اور آفریدی پانچویں نمبرپرہیں۔

بولنگ کیٹیگری میں انگلینڈ کے گریم سوان دوسری اورسری لنکا کے اجنتھا مینڈس تیسری پوزیشن پر ہیں۔۔فوٹو: فائل

KARACHI:
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئے ٹی 20 رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق پاکستانی اسپنر سعید اجمل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ محمد حفیظ دوسرے بہترین آل راؤنڈر قرار پائے۔

ٹی 20 رینکنگ کی بیٹنگ کیٹیگری میں نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے نئے کپتان اور وکٹ کیپر برینڈن میک کولم بدستور سرفہرست ہیں جبکہ آسٹریلیا کے شین واٹسن ایک درجہ ترقی پانے کے بعد دوسری، ویسٹ انڈیز کے کرس گیل تیسری، سری لنکن کپتان مہیلا جے وردنے چوتھی اور بھارت کے سریش رائنا پانچویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے جبکہ ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز بنگلا دیش کے خلاف شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 13 درجہ ترقی کر کے چھٹے نمبر پر آگئے۔


بولنگ کیٹیگری میں پاکستان کے جادوگر اسپنر سعید اجمل پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ انگلینڈ کے گریم سوان دوسری، سری لنکا کے اجنتھا مینڈس تیسری، نیوزی لیند کے نیتھن میک کولم چوتھی اور جنوبی افریقہ کے جوہن بوٹھا پانچویں پوزیشن پر ہیں۔

آل راؤنڈر کیٹیگری میں شین واٹسن پہلی، پاکستان کے ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد حفیظ دوسری، کرس گیل تیسری، مارلن سیموئلز چوتھی اور شاہد آفریدی پانچویں پوزیشن پر ہیں۔
Load Next Story