2018 میں پیپلزپارٹی حکومت اور نوازشریف جیل میں ہوں گے بلاول بھٹو زرداری

سی پیک پیپلزپارٹی اور آصف زردری کا وژن تھا، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی

سی پیک پیپلزپارٹی اور آصف زردری کا وژن تھا، چیرمین پاکستان پیپلزپارٹی، فوٹو؛ فائل

چیرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ 2018 میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی اور پاناما پیپرز کے مسئلے پر وزیراعظم نوازشریف جیل میں ہوں گے۔



پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کے بعد پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم نے بھرپور کوشش کی کہ ہم دنیا کو یہ پیغام دیں کہ ہر پاکستانی کشمیر کاز اور کشمیری عوام کے ساتھ ہے اور ہم سب ایک ہیں، ہم کشمیرکی پالیسی پر سیاست نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپوزیشن لیڈر کے ذریعے حکومت سے اے پی سی بلانے کا مطالبہ کیا تھا اور وزیراعظم نے اے پی سی بلاکر دنیا کو ایک ٹھوس پیغام دیا کہ ہم سب اکٹھے ہیں۔




بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سی پیک پیپلزپارٹی اور آصف زرداری کا وژن تھا، بعض عناصرراہداری منصوبے پر اعتراضات کر رہے ہیں اور اسے متنازعہ بنایا جارہا ہے،میں نے کہا ہے کہ سی پیک پر تمام لوگوں کے تحفظات دور کریں کیونکہ دشمن ہماری کمزوریاں ڈھونڈ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب وزیرخارجہ کا تقررکریں۔



چیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کسی کی جاگیر نہیں، وزیراعظم کشمیر ایشو میں پاناما کرپشن چھپانا چاہتے ہیں، دنیا کا سب سے بڑا کرپشن اسکینڈل حل ہونا چاہیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ 2018 میں پیپلزپارٹی حکومت بنائے گی اور پاناما ایشو میں نوازشریف جیل میں ہوں گے۔

Load Next Story