لاہور کے علاقے صدر کینٹ سے 2 دہشتگرد گرفتار سی ٹی ڈی

دہشت گردوں میں نعیم جمشید اور کاشف شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی ذرائع


ویب ڈیسک October 05, 2016
دہشت گردوں میں نعیم جمشید اور کاشف شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے، سی ٹی ڈی ذرائع، فوٹو؛ فائل

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے صدر کینٹ کے علاقے میں کارروائی کرکے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے صدر کینٹ میں کارروائی کی جس میں 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں نعیم جمشید اور کاشف شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جب کہ ان کےقبضے سے پرائما کارڈ، بارود اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا ہے، دہشت گردوں کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں