پاکستان نے آئی سی سی رینکنگ میں آٹھویں پوزیشن پر قبضہ کرلیا

گرین شرٹس کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 0-3 سے جیت کے بعد 89 پوائنٹس ہیں۔


ویب ڈیسک October 06, 2016
گرین شرٹس کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 0-3 سے جیت کے بعد 89 پوائنٹس ہیں۔ فوٹو:اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں کلین سوئپ کرنے کے بعد آئی سی سی کی ایک روزہ میچز کی رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پا کر آٹھویں پوزیشن پر آگئی۔

انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے ایک روزہ میچز میں ٹیموں کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم ویسٹ انڈیز کو ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ کرکے نویں پوزیشن سے آٹھویں پر آگئی ہے جس کے بعد گرین شرٹس کے سر پر سے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائنگ میچز کھیلنے کی لٹکتی تلوار ہٹ گئی۔ گرین شرٹس کی ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں 0-3 سے جیت کے بعد 89 پوائنٹس ہیں۔

ویسٹ انڈیز پاکستان کے خلاف تین میچز کی سیریز میں شکست پر ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر آگئی ہے جب کہ آسٹریلیا 121 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ 113 پوائنٹس کے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر براجمان ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں