تینوں خان کے ساتھ کام کرنا میرے لئے فخر کی بات ہے رانی مکھر جی

سلمان خان،عامرخان اورشاہ رخ خان کے ساتھ اچھی دوستی کا رشتہ قائم ہے جسے میں ہمیشہ قائم رکھنا چاہتی ہوں،رانی مکھرجی


IANS December 11, 2012
سلمان خان،عامرخان اورشاہ رخ خان کے ساتھ اچھی دوستی کا رشتہ قائم ہے جسے میں ہمیشہ قائم رکھنا چاہتی ہوں۔،رانی مکھرجی۔ فوٹو: فائل

رانی مکھر جی نے کہا ہے کہ وہ اپنے بالی ووڈ کے کیرئیر میں فلم انڈسٹری کے تینوں خان کے ساتھ کام کر کے بے حد خوش ہیں۔

تلاش فلم کی کامیابی کی خوشی میں دی گئی ایک پارٹی میں رانی نے کہا کہ تینوں خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملنا میرے لئے فخر کی بات ہے اور مجھے ان سے کافی کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی وہ عامر خان، شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ کام کرنا پسند کریں گی۔

رانی مکھرجی نے امید ظاہر کی کہ وہ 80 برس کی عمر میں بھی ان تینوں اداکاروں کے ساتھ کام کریں گی، انہوں نے کہا کہ سلمان خان،عامرخان اورشاہ رخ خان کے ساتھ اچھی دوستی کا رشتہ قائم ہے جسے میں ہمیشہ قائم رکھنا چاہتی ہوں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں