لیونارڈو ڈی کیپریو نے مریخ پر جانے کا اعلان کردیا

ایلون مسک کیساتھ مریخ کے پہلے سفر پر جاؤنگا، اداکارکی اوبامااور ڈاکٹرکیتھرائن سے گفتگو

ایلون مسک 2025 تک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ فوٹو : رائٹرز/فائل

ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو نے مریخ پر جانے کا اعلان کیا ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ہالی ووڈ اداکار نے امریکی صدر اوباما کے ساتھ ماحولیاتی تغیر سے متعلق بات چیت کے دوران انکشاف کیاکہ وہ ایلون مسک کے ساتھ مریخ کے پہلے سفر پرجائیں گے۔


واضح رہے کہ ایلون مسک جو ٹیسلا موٹرز اور سپیس ایکس کے سی ای او ہیں، 2025 تک انسانوں کو مریخ پر لے جانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

ڈی کیپریو نے یہ اعلان صدر اوباما اور موسمیاتی سائنس دان ڈاکٹر کیتھرائن ہے ہو سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ تینوں نے موسمیاتی تغیر کے حوالے سے یہ گفتگو ڈی کیپریو کی نئی ڈاکیومنٹری فلم بی فور دی فلڈ کے پریمیئر سے پہلے کی۔

 
Load Next Story