طویل لوڈشیڈنگ سے عباسی شہیداسپتال میںنظام درہم برہم

پیرکی رات 11بجے سے منگل کی صبح 12بجے تک بجلی منقطع رہی

طویل لوڈشیڈنگ کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ فوٹو: فائل

RAWALPINDI:
عباسی شہیدا سپتال میں 13 گھنٹے بجلی منقطع ہونے کی وجہ سے اسپتال کا نظام درہم برہم اور مریضوںکوشدید مشکلات کاسامناکرناپڑا

تفصیلات کے مطابق عباسی شہید اسپتال میں پیرکی رات 11بجے سے منگل کی صبح 12بجے تک بجلی منقطع رہی،اسپتال میں 13گھنٹے بجلی نہ ہونے سے بلڈ بینک،لیبارٹری،نوزائیدہ یونٹ،گائنی یونٹ، نیورو سرجری یونٹ اور شعبہ حادثات سمیت دیگر تمام شعبے جات میں داخل مریض یونٹوں سے باہرآگئے۔


تاہم امراض نسواں میں مبتلا خواتین نے ساری رات اندھیرے اور شدید گرمی میں گزاری ، اسپتال انتظامیہ کے مطابق بجلی اچانک غائب ہوگئی تھی جس پر متعدد بارکے ای ایس سی حکام کو شکاتیں بھی درج کرائی گئیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہوئی،اسپتال میں بجلی نہ ہونے کی اطلاع ای ڈی او ہیلتھ کراچی ڈاکٹر امداد اللہ صدیقی کو دی گئی جنھوں نے کے ای ایس سی حکام سے رابطہ کرکے منگل کو12بجے اسپتال میں بجلی بحال کرانے میںکامیاب ہوئے،

ای ڈی او ڈاکٹر امداداللہ صدیقی نے بتایا کہ 13گھنٹے بجلی نہ ہونے سے اسپتال میں آپریشن بھی ملتوی کرنا پڑے تاہم جان بچانے والے ضروری نوعیت کی سرجریاںکی گئیں۔
Load Next Story