کراچی کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہیں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ
شہر میں کام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں جو ہدایات دی تھیں اس پر عمل کرانے کی کوشش کر رہا ہوں، وزیراعلیٰ سندھ
KARACHI:
وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہیں۔
وزیر اعلی سندھ صبح سویرے شہر کے اچانک دورے پر صدر پہنچے جہاں ان کا میڈیا سے بات کرتے کہنا تھا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے اور اس کے تحفظ کے لئے ہر وقت تیار ہیں، پولیس بھی بہتر کام کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فی الحال اسلحے کی تعداد کے بارے میں بتایا گیا ہے اور پولیس اسلحے سے متعلق مزید تحقیقات کررہی ہے، اس حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دی جائے گی۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: کراچی کے عوام اورسکیورٹی اداروں نے خوف کا بت توڑ دیا، مراد علی شاہ
مراد علی شاہ نے کہا کہ شہر میں کام کی کارکردگی سے مطمئن نہیں ہوں، جو ہدایات دی تھیں اس پر عمل کرانے کی کوشش کر رہا ہوں۔ کراچی کے علاقے صدر کے حوالے سے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ صدرکا پورا علاقہ اصل شکل میں بحال کریں گے۔