بلوچستان کے مختلف علاقوں میں فورسز کی کارروائی 5 دہشت گرد ہلاک
کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پر پولیس کے ساتھ مقابلے میں 2 دہشت گرد جب کہ تربت میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروارئی میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ میں مشرقی بائی پاس پرشاہوانی باغ کے قریب پولیس موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم سے حملہ کر کے اندھا فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 2 حملہ آور ہلاک جب کہ 2 زخمی حالت میں فرار ہو گئے، دہشت گردوں کے ساتھ مقابلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔
اس خبر کو بھی پڑھیں: بلوچستان کے علاقے شاہ رک میں قبائلی رہنما کے گھر پرحملہ، 4 افراد جاں بحق
ترجمان ایف سی کے مطابق تربت کے علاقے اورناگ میں فورسز نے خفیہ اطلاع پر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا گھیراؤ کیا تو انہوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ 5 کو اسلحے سمیت گرفتار کر کے ان کے 2 ٹھکانے مسمار کر دیئے گئے۔