پاکستان نے عالمی منڈی میں ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈز جاری کردیئے

سکوک بانڈ 5 سال کے لیے 5.75 فیصد سالانہ شرح سود پر فروخت کئے گئے ہیں، وزیر خزانہ

آئندہ دس سال میں ملکی شرح نمو5.7 برقرار رکھی جائے گی، اسحاق ڈار۔ فوٹو: فائل

پاکستان نے عالمی منڈی میں 5.75 فیصد شرح سود پر ایک ارب ڈالر مالیت کے سکوک بانڈز جاری کردیئے ہیں۔

اسلام آباد میں سکوک بانڈ کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ایک ارب ڈالر کے سکوک بانڈ 5 سال کے لیے 5.5 فیصد سالانہ شرح سود پر فروخت کردیے ہیں جب کہ بانڈز کی خریداری کے لیے 2.4 ارب ڈالر کی پیشکشیں موصول ہوئیں، آئی ایم ایف کا ریفارم ایجنڈا مکمل کیا جس کے باعث گزشتہ ماہ آئی ایم ایف کا پروگرام ختم ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی حالات کے باعث سکوک بانڈرز کی تقریب تاخیر کا شکار ہوئی تاہم بانڈز کی کم قیمت رکھنے کافیصلہ سفارشات کے برعکس ملکی مفاد میں کیا جب کہ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری میں غیر معمولی دلچسپی لے رہے ہیں اور گزشتہ تین سال سے تمام معاشی اہداف حاصل کیے جا رہے ہیں۔


اسحاق ڈار نے کہا کہ کسی نے بھی پاکستان سے پنجہ آزمائی کی تو اس کو بڑا سخت جواب ملے گا، اگر کوئی پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا تو اس کی آنکھ نکال دیں گے، ملک کے خلاف کسی بھی جارحیت میں پوری سیاسی اور عسکری قیادت متحد ہے۔ خطے سےغربت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور غربت میں کمی کے حوالے سے کل بھی وزیرا عظم نے کہا کہ ہم اس مقابلے کے لیے تیار ہیں۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ آئندہ دس سال میں ملکی شرح نمو5.7 برقرار رکھی جائے گی اور رواں سال ترقی کی شرح 5 فیصد سے بڑھائیں گے کیونکہ پاکستان کو عالمی مارکیٹ میں زندہ رکھنا انتہائی ضروری ہے۔

Load Next Story