عید کیلیے مردانہ کپڑے کی خریداری زوروشور سے جاری

ٹیلرنگ کی اجرت بڑھنے سے سال بہ سال کپڑے کی فروخت بھی متاثر ہورہی ہے


Kashif Hussain July 24, 2012
چائولہ مارکیٹ میں شہری ایک دکان سے کپڑوں کی خریداری میں مصروف ہیں(فوٹو:محمد نعمان)

PESHAWAR: عید پر مردانہ ملبوسات کی تیاری کے لیے بغیر سلے کاٹن اور واش اینڈ ویئر کپڑے کی خریداری زور و شور سے جاری ہے۔

شہر میں کپڑے کی فروخت کے مراکز رات گئے تک کھل رہے ہیں جبکہ اتوار کو بھی کپڑا مارکیٹ میں کاروبار جاری ہے، کپڑا مارکیٹ میں رات گئے تک چہل پہل اور گاہکوں کی گہماگہمی دیکھی جارہی ہے۔

ٹیلرنگ کی اجرت بڑھنے سے سال بہ سال کپڑے کی فروخت بھی متاثر ہورہی ہے، شہر میں مردانہ کپڑے کی فروخت کے اہم مراکز ناظم آباد چائولہ مارکیٹ، قصبہ علیگڑھ مارکیٹ ، صدر کوآپریٹیو سینٹر، ڈیفنس حبیب کلاتھ سینٹر میں قائم ہیں جہاں عید کے ملبوسات کی تیاری کیلیے کپڑوں کی فروخت میں عید کے لحاظ سے غیرمعمولی اضافہ دیکھا جارہا ہے، دکانداروں کے مطابق گذشتہ سال کے مقابلے میں اس سال کپڑے کی فروخت میں50فیصد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے،

کپڑے کے تاجروںکے مطابق ان کے خریدار بندھے ہوئے ہیں جو پورے خاندان کیلیے کپڑا خرید کر ملبوسات سلواتے ہیں،کپڑے کی خریداری یکم رمضان سے شروع ہوکر15سے18رمضان تک جاری رہتی ہے جب تک ٹیلر سلائی لیتے رہتے ہیں کپڑے کی فروخت جاری رہتی ہے، کپڑے کی فروخت کے مراکز سحری تک کھل رہے ہیں جہاں خریداروں کا رش دیکھا جارہا ہے،

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں