یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ سے باہر

یونس خان کو مکمل صحت یابی درکار ہے اور دیگر میچز میں بھی ان کی شرکت مکمل صحت یابی سے ہی مشروط ہوگی، پی سی بی ذرائع


ویب ڈیسک October 06, 2016
گزشتہ ماہ س یونس خان کو بخار اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا : فوٹو: فائل

سابق کپتان اور اسٹار بلے بازیونس خان ڈینگی بخار سے مکمل صحت یاب نہ ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز کے خلاف ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان قومی ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل نہیں ہوں گے۔ گزشتہ ماہ سابق کپتان یونس خان کو بخار اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث کراچی کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور ڈاکٹروں نے خون میں پلیٹی لیٹس کی کمی کے باعث انہیں آرام کا مشورہ دیا تھا۔

ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات کرتے ہوئے بورڈ کے ایک آفیشل نے بتایا ہے کہ یونس خان کو مکمل صحت یابی درکار ہے اور وہ پہلے ٹیسٹ میں شریک نہیں ہوں گے جبکہ بقیہ ٹیسٹ میچوں میں بھی ان کی شرکت مکمل صحت یابی سے ہی مشروط ہوگی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یونس خان اسپتال میں داخل

واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلی جانے والی سیریز کے مجوزہ شیڈول کے مطابق 13 سے 17 اکتوبر تک کھیلے جانے والے ڈے نائٹ ٹیسٹ سے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز ہوگا اور یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا دوسرا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ ہوگا۔ کرکٹ کی تاریخ کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ میچ گذشتہ سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان ایڈیلیڈ میں کھیلا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں